تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

القاعدہ پاک افغان سرحد تک محدود ہوگئی ہے،باراک اوباما

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کی وجہ سے القاعدہ پاک افغان سرحد تک محدود ہوگئی ہے اور اب بڑی کارروائیاں کرنے کے قابل نہیں رہی۔امریکی ٹی وی انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ خطے میں القاعدہ کے خلاف دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ پاک افغان سرحد پر کم زور مگر یمن میں طاقتور ہوتی جا رہی ہے جہاں لوگوں کو القاعدہ میں بھرتی کیا جا رہا ہے، جنہیں مغرب میں کارروائیوں کے لیے بھیجا جاتا ہے۔صدر اوباما نے کہا کہ القاعدہ بڑے پیمانے پر حملے کرنے کے قابل نہیں، القاعدہ کے خلاف یمنی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.