تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آکٹوپس پال کے بعد آسٹریلیا کا آٹھ پیروں والا نجومی میدان میں

جنگ نیوز -
سڈنی…ورلڈ کپ فٹبال میں درست پیش گوئیاں کرنے والے آکٹوپس بابا پال کے مقابلے میں آسٹریلوی اپنا آٹھ پیروں والا نجومی میدان میں لے آئے۔آسٹریلوی اخبار سِڈنی ہیرالڈ کی جانب سے سامنے لایا گیا کسانڈرا نامی آکٹوپس کھیل کے بجائے سیاست کا زیادہ شوقین ہے، جس نے موجودہ وزیراعظم جولیا گیلارڈ کو اگلے مہینے ہونے والے الیکشن کا فاتح قراردیا ہے۔ کسانڈرا اپوزیشن رہنما ٹونی ایبٹ کی طرف مائل نظر نہیں آتا۔ یہ پیش گوئی سامنے آنے کے بعد گیلارڈ نے کینبرا میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے۔ جو اکیس اگست کو ہونگے۔اُدھر روس کے سب سے مقبول اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے رپورٹر نے جرمنی میں ورلڈ کپ فیم آکٹوپس بابا پال سے سیاست پر بھی پیش گوئی حاصل کرلی ہے، مگر اگلا روسی صدر کون ہوگا، پیوٹن یا میدویدیف، پال کی پیشگوئی کو دو ہزار بارہ تک خفیہ رکھا جائے گا جو صدارتی انتخابات کا سال ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.