تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فیفا فائنل میں استعمال ہونے والی گیند نیلامی کے لیے پیش

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…سینٹرل مانیٹرنگ…اپنی انفرادیت کی وجہ سے فٹ بال کی تاریخ میں ورلڈ کپ2010ء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جہاں ہر چیز کی قیمت لگائی گئی ہے۔چونکہ اسپین کی ٹیم نے ورلڈ کپ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اس لیے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نے فائنل میں استعمال ہونے والی گیند کی نیلامی کا فیصلہ کیاہے۔ اسپین اور ہالینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے دوران استعمال ہونے والی اس گیند کی خریداری کے لیے گزشتہ رات 99 پاؤنڈسے بولی کا آغاز ہوا تھا اور اس گیند کو خریدنے کے لیے اب تک 52ہزار پاؤنڈ کی بولی لگائی جاچکی ہے۔ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل میں استعمال ہونے والی اس گیند کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نیلسن منڈیلا کے فلاحی پروجیکٹس پر جن میں تعلیم و تحقیق، ٹریننگ ، غربت کے خاتمے اور ایڈز سے آگاہی کے پروگرامات شامل ہیں، خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ حالیہ ورلڈکپ میں پہلی بار پاکستان کے بجائے چین میں تیار کی جانے والی گیندJabulaniکو استعمال کیا گیا تھا ۔ تاہم میگا ایونٹ کے آغاز میں ہی ماہرین نے اس گیند پر اعتراضات اٹھائے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں جبولانی کا تجربہ نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.