5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بالی وڈ اکشے کما ر اب سنجیدہ کرداروں کے متلاشی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کما رنے ایک بار پھر سنجیدہ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اکشے کما ر کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنجیدہ کردار ادا کرنا ترک نہیں کیا بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ سنجیدہ کردار ادا کرسکیں۔ فلم”8X10تصویر“اپنے سنجیدہ کردار کا کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور اب وہ ایسے سنجیدہ کردار کی تلاش میں جو لو گوں کی توجہ حاصل کرسکے۔اکشے کمارنے اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کو صرف ایکشن کامیڈی کردار وں کے لیے منتخب کیا جاتا ہے اور ان کی فلموں میں یکسانیت ہوتی ہے۔