5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان ریلوے نے مزید چھ ٹرینیں معطل کردیں،نوٹیفکیشن جاری
جنگ نیوز - لاہور…پاکستان ریلوے نے 8ٹرینوں کی بندش کے بعد مزید چھ ٹرینیں معطل کرنے کاحکم جاری کردیا۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے جاریکردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کی گئی ٹرینوں میں سخی عباس ایکسپریس،کراچی میر پور خاص ایکسپریس اورسیالکوٹ ایکسپریس آج سے معطلکردی گئی ہیں جبکہ چلتن ایکسپریس اورتیزرو20 جولائی سے جبکہ شالیمار29 جولائی سے معطل کی جائیں گی۔ چلتن ایکسپریس کوئٹہ اورلاہورکے درمیان ، تیزرو پشاوراورکراچی کے درمیان چلتی ہیں جبکہ شالیمار لاہوراور کراچی کے درمیان چلتی ہے ۔