5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شام: دنیا کی سب سے بڑی پیسٹری سے بھری ٹرے کی تیاری
جنگ نیوز -
دمشق…سینٹرل مانیٹرنگ…چھوٹے سائز کی پیسٹری تو آپ نے کئی دیکھی ہونگی تاہم حال ہی میں شام میں دنیا کی سب سے بڑی پیسٹری کی ٹرے بنانے کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ 112 میٹر طول یہ ٹرے 2 میٹر چوڑی ہے جس کی تیاری میں کئی کلو مکھن ، میدہ ، شکر اور دیگر اجزااستعمال کئے گئے ہیں۔ 4 ٹن وزنی یہ ٹرے دنیا کی سب سے بڑی پیسٹری کی ٹرے قرار دی گئی ہے جس کی سجاوٹ کئی اقسام کے خشک میوہ جات سے کی گئی ہے۔