5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
65فیصد افغان طالبان کو حکومت میں شامل کرنے کے حامی، سروے
جنگ نیوز -
کابل …نیٹو افواج افغان عوام کے دل و دماغ جیتنے میں تو ناکام رہی ہے مگر طالبان کیخلاف جنگ جیت رہی ہے۔بین الاقوامی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کونسل آن سکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق طالبان کے گڑھ قندھار اور ہلمند میں کیے گئے سروے کے مطابق افغانوں کی اکثریت غیر ملکی فوج کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔ اور سمجھتے ہیں کہ طالبان کو حکومت میں شامل ہونا چاہیے۔55 فیصد کا خیال ہے کہ نیٹو اور افغان حکومت طالبان کے خلاف جنگ جیت رہی ہے۔ 75 فیصد افغان سمجھتے ہیں کہ غیر ملکی انکے مذہب اور روایات کا احترام نہیں کرتے۔ 74 فیصد غیر ملکی فوج کے ساتھ کام کرنے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ 68 فیصد کی رائے ہے کہ نیٹو فورسز انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 65فیصد چاہتے ہیں کہ طالبان اور اس کے سربراہ ملا عمر کو افغان حکومت میں شامل ہونا چاہیے۔ جبکہ55 فیصد کا خیال ہے کہ غیرملکی فوج افغانستان میں اپنے فائدے کیلئے آئی ہیں تاکہ ملک کو تباہ یا اس پر قبضہ کیا جاسکے۔