تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انجلینا جولی روسی جاسوس اینا چیپ مین کو مدعوکرنے کی خواہش مند

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہالی وڈ اداکارہ Angelina Jolieنے اپنی نئی آنے والی فلم”سالٹ“ کے پریمیئر میں روسی جاسوس Anna Chapman کو مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اپنی نئی آنے والی فلم ”سالٹ “ میں سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والی Angelinaکے خیال میں Chapmanکی زندگی اور ان کی اس فلم کی کہانی میں کافی مشابہت پائی جاتی ہے۔Angelinaکی Chapmanکو اپنی فلم کے پریمیئر میں مدعوکرنے کی ایک وجہ فلم کی تشہیر بھی ہے جس کے لیے انہوں ماسکوکے مقامی تشہیر کاروں کوہدایت دی ہے کہ وہ Anna Chapmanکو فلم کے پریمیئر میں شرکت کی دعوت دیں۔دوسری جانب فلم ”سالٹ “ کے مقامی تشہیرکاروں کا کہنا ہے کہ Chapmanتک پہنچنا اور اسے دعوت دینا بہت مشکل ہے مگر اس باوجودوہ فلم کے پریمیئر میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ”سالٹ“آئندہ ہفتے نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.