5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ماہرینِ زراعت نے ٹماٹر کی رنگت والا دنیا کا پہلا سیب تیار کر لیا
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانوی ماہرینِ زراعت نے قدرتی پیداوار کے طریقے سے ایسا سیب تیار کرلیا ہے جو دیکھنے میں ٹماٹر کی طرح سُرخ اور اندر سے نرم ہے۔برطانوی کسانوں نے اس سیب کی پیداوار کے لیے جینیاتی تغیر کو نہیں بلکہ قدرتی پیداوار کے طریقے قلم سازی کو استعمال کیاہے۔ ٹماٹر کی طرح انتہائی سرخ اور اندر سے نرم اس سیب کی فصل کی تیاری میں کسانوں کو 20برس کا عرصہ لگا۔ سُرخ ٹماٹر جیسے اس سیب کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ اس میں عام سیب کے مقابلے میں سرطان کی راہ میں مزاحمت کرنے والے Antioxidants کی زائد مقدار پائی جاتی ہے جبکہ یہ عام سیب سے زیادہ لذیز بھی ہے۔