5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خواتین زندگی میں سو بار بالوں کا انداز تبدیل کرتی ہیں،برطانوی تحقیق
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…بناؤسنگھار خواتین کا بنیاد حق ہے ۔یہ چیز ان کی زندگی میں کتنی اہمیت کی حامل ہے اس کا اندازہ اس تحقیق سے لگایا جاسکتا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک عام خاتون اپنی پوری زندگی میں صرف بالوں کی تراش خراش کو 100مرتبہ تبدیل کرتی ہے۔ایک معروف برطانوی فیشن میگزین کے تحت ہونے والی اس مطالعاتی تحقیق کے مطابق 13سے 65برس کی عمر کے دوران خواتین ہر سال دومرتبہ اپنے زلفوں کی رنگت، ان کی تراش خراش اور لمبائی میں کمی بیشی کرتی ہیں۔سروے کے نتائج کے مطابق اکثر خواتین سال میں تین مرتبہ اپنی زلفوں کی رنگت کو تبدیل کرنے کا تجربہ کرتی ہیں جبکہ ایک چوتھائی سالانہ 5مرتبہ اپنے بالوں کےShades اور ہر دس میں سے ایک خاتون 10یا اس سے زائد مرتبہ اپنی زلفوں کا رنگ بدلتی ہے۔اس تحقیق کے سربراہAndrew Collinge کا کہنا ہے کہ آج کے جدید،روزانہ کے ذہنی تناؤ اور مشکل ترین طرزِ زندگی میں زلفوں کے اسٹائل میں تبدیلی ان میں اعتمادمیں اضافہ کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ان کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں میں خود کو بہتر محسوس کرنے میں بھی بہت ممدومعاون ثابت ہوتا ہے۔