تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تجارتی مراکزکھل گئے، اسکول بدستور بند

جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل پر سہ روزہ شٹرڈاون اورپہیہ جام کے بعد آج کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تجارتی مراکز اورقومی شاہراہیں کھل گئیں تاہم تعلیمی ادارے آج بھی بند رہے۔ حبیب جالب بلوچ کو14جولائی کوکوئٹہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،جس پر پارٹی نے ان کے قتل پر صوبے میں40 دن کے سوگ اور قومی شاہراہوں پر تین دن تک پہیہ جام رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔تاہم آج صبح سے کوئٹہ کے لیاقت بازار،عبدالستار روڈ ،جناح روڈ ،سریاب روڈ ،بروری روڈ اور دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز کھل گئے جہاں خرید وفروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تاہم ٹریفک معمول سے کم رہی ۔ حبیب جالب بلوچ کے قتل کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے تین دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کوئٹہ کے بیشتر تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے آج بھی سکیورٹی کے انتطامات کئے گئے ہیں شہر کی اہم شاہراہوں پر پولیس ،بی آر پی اور اے ٹی ایف تعینات ہے جبکہ ایف سی کے اہلکار بھی گشت کررہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.