تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان نے آم40 روز تک محفوظ رکھنے کیلئے ٹیکنالوجی حاصل کرلی

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان نے آم40 روز تک محفوظ رکھنے کیلئے ٹیکنالوجی حاصل کر لی جس کے بعد اب پاکستانی آم بہت کم سفری لاگت پر بحری جہاز کے ذریعے دنیا بھر میں برآمد کیا جاسکے گا۔ پاکستان سے آم برآمد کرنیوالے ایک برآمد کنندہ عبدالقدیر درانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستانی آم اب40 روز تک محفوظ کیے جاسکیں گے۔ اس طرح اب پاکستانی آموں کو بحری جہاز کے ذریعے کم لاگت میں دنیا کے کسی بھی کونے میں برآمد کیا جاسکتا ہے ۔عبد القدیر درانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے یورپی ممالک میں ہوائی جہاز ذریعے آم برآمد کرنے پر فی کلو لاگت 125 روپے جبکہ بحری جہاز کے ذریعے صرف15 فی کلو لاگت آتی ہے اور رواں سیزن کے دوران کامیابی کے ساتھ100 ٹن آم برآمد بھی کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.