5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
’باڈی گارڈ‘ میں کترینہ کیف کی جگہ دپیکا ہیروئن ہوں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے منچلے شہزاد ے سلمان خان کوشاید اپنی گرل فرینڈ کترینہ کیف کے ساتھ فلموں میں مزید کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں رہی اس کا اندازہ سلمان کے اس فیصلے سے لگایا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے اپنے بہنوئی اتل کولکرنی کی تامل فلم”باڈی گارڈ “کے ہندی ری میک میں کترینہ کے بجائے دبپیکا پدوکون کا انتخاب کیا ۔ اتل کولکرنی نے جب فلم”باڈی گارڈ“کے ہندی ری میک کے لیے کترینہ کا نام تجویز کیا تو سلما ن خان نے اتل کی اس تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں ایک نئی جوڑی ہونی چاہیے اور ان کے خیال میں Deepikaاس کردار کے لیے زیادہ موزوں اداکارہ ہیں۔واضح رہے کہ اس قبل Deepikaنے بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔