5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور اسٹاک ایکسچینج نے قوائد و ضوابط میں ترمیم کا عمل شروع کردیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور اسٹاک ایکس چینج نے مسابقتی کمیشن کی ہدایت کے مطابق قوائد و ضوابط میں ترمیم کا عمل شروع کردیا۔مسابقتی کمیشن نے12 جولائی کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میں درج کمپنیوں کے لیے قوائد ضوابط مسابقتی قوانین کے مطابق کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج نے تمام درج کمپنیوں کے ڈائریکٹروں کے لیے پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری قرار دیا ہے۔مسا بقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیر مسابقتی عوامل کو روکا جاسکے گا۔