تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران پر پابندیاں لگائی گئیں تو تباہ کن ایٹمی جنگ چھڑسکتی ہے، کاسترو

جنگ نیوز -
ہوانا…کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسترو نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کیخلاف عالمی پابندیاں زبردستی نافذ کرنے کی کوشش کی تو تباہ کن ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ہوانا میں مختلف ملکوں میں تعینات ایک سو پندرہ کیوبن سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کاسترو نے یہ پیش گوئی بھی کہ امریکا شمالی کوریا پر حملہ کردیگا۔ انقلابی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں دہری مشکل کا شکار ہے، وہاں سے نکل سکتا اور نہ ہی رک سکتا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے امریکا سفارت کاری کے بجائے ہتھیاروں کی قوت استعمال کریگا۔ کاسترو نے کہا کہ وہ اچانک لاحق ہوجانے والی بیماری سے جزوی طور پر صحتیاب ہوئے ہیں اور کافی عرصے غائب رہنے کے بعد منظر نامے پر آنے کا مقصد دنیا کو مستقبل میں پیش آنے والے تنازعات سے خبردار کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.