تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

محمود قریشی کے ریمارکس نے بی جے پی کو آگ بگولہ کر دیا،رپورٹ

جنگ نیوز -
نئی دہلی…فارن ڈیسک…پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ریمارکس نے بی جے پی کو آگ بگولہ کردیا۔اخبار’ ایشین ایج‘ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کے ہوم سیکریٹری جی کے پیلائی کا دفاع نہ کرنے پر بی جے پی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان سے ہر قسم کے مذاکرات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے کرشنا اور بھارت کے خلاف شاہ محمود قریشی کی زبان کی مذمت کی جس میں شاہ محمود نے بھارت کے رویے کو’ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ‘قرار دیا تھا،تاہم کانگریس نے کہا ہے کہ بات چیت جاری رکھنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں اور یہ کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کو قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.