تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جرمنی،پاکستان کلچر سوسائٹی کے زیر اہتما م شان دار بین الاقوامی میلہ

جنگ نیوز -
لیون برگ…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…جرمنی کے شہر لیون برگ میں پاکستان کلچر سوسائٹی کے زیر اہتما م ایک شان دارانٹرنیشنل فیسٹول منعقد ہوا جس نے جرمن لوگوں کے دل جیت لیے۔ اس میلے میں پاکستانی کھانوں کے علاوہ قومی موسیقی ،لباس اور خصوصی طور پاکستانی گانوں اور شو پروگرام نے یہاں کے لوگوں کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ یورپی ممالک میں ایسے میلوں، پاکستانی کھیلوں کے مقابلوں اور ادبی نشتوں سے، جن میں خواتین بھی بھر پور شرکت کرتی ہیں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے متلق منفی رائے اور اس پروپیگنڈے کی نفی ہوتی ہے کہ اس ملک کے عوام کی اکثریت انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حامی نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.