تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میکسیکو، ڈرگ مافیا کی لڑائی میں 12افراد ہلاک ہو گئے

جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی…فارن ڈیسک… میکسیکو میں ڈرگ مافیا کیلڑائی میں 12افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق ایک دہائی سے جاری ڈرگ مافیا سے لڑائی میں پہلی بار ایک کار بم کا استعمال کیا گیا۔ مئیر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسا س کی سرحد کے ساتھ واقع شہرمیں منشیات میں ملوث گروہوں نے پولیس کے خلاف کار بم حملہ کیا جس میں تین افراد کو ہلاک کردیا گیا۔اٹارنی جنرل کے مطابق 2006سے جاری جنگ میں24ہزار8سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہCiudad Juarez دنیا کا سب سے خطرناک شہربن چکا ہے جہاں 2009سے اب تک چار ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ان ہلاکتوں میں پولیس کے 14اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.