5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حبیب جالب بلوچ کے قتل کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی
جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ صوبے کے دیگر شہروں تک وسیع کردیا ہے۔کیپٹل پولیس آفیسرکوئٹہ غلام شبیر شیخ نے جیو نیوز کوبتایا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ابھی تک پولیس کوقاتلوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حبیب جالب قتل کیس میں اب تک16 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات کا دائرہ نوشکی اور دیگر شہروں تک وسیع کردیا ہے۔