تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چارلی چپلن کی گم شدہ فلم کی امریکی فلمی میلے میں اولین نمائش

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…خاموش فلموں کا مقبول ترین کردار چارلی چیپلن ایک مرتبہ پھر زندہ ہوگیا۔ خاموش بلیک اینڈ وائٹ فلموں کا سنہری دورایک بار پھر امریکا کے ایک فلمی میلے میں زندہ کیا جارہا ہے جہاں چارلی چیپلین کی 1914 میں پراسرار طور پر کھو جانے والی فلم ’تھیف کیچر‘ کی کئی دہائیوں بعد پہلی بار نمائش کی جائے گی۔ دس منٹ دورانیے کی یہ مزاحیہ فلم Virginia Film Festival میں پہلی بار دکھائی جائے گی جس میں چارلی چیپلن نے بطور مہمان اداکار کام کیا تھا۔ یہ فلم پچھلے سال فلموں کی ایک نیلامی کے دوران ایک فلمی تاریخ دان نے خریدی تھی جو چارلی چیپلن کے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر خاموش فلموں کے حسین جھروکوں کی سیر کروائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.