5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سعودی عرب میں دھڑ جڑی عراقی بچیوں کا کام یاب آپریشن
جنگ نیوز -
ریاض…سینٹرل مانیٹرنگ…عراق میں دھڑ سے جڑی ہو ئی پیدا ہونے والی جڑواں بچیوں کا سعودی عرب میں کا میاب آ پریشن کر لیا گیا ہے۔ ان بچیوں نے گز شتہ ماہ عراق کے شہر نجف میں جنم لیا تھا اور انہیں سعو دی عرب کے فرما ں رواں شاہ عبد اللہ کے جا نب سے ذا تی خر چ پر آپریشن کے لیے بلوایا گیا تھا۔زینب اور رقیہ نا می ان بچیوں کا آ پریشن کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی ریا ض میں تیس ڈا کٹرو ں کی ٹیم نے سر انجا م دیا اور کئی مرا حل پر مبنی نو گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد دو نو ں کے دھڑو ں کو کا میا بی سے الگ کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ابھی تک دھڑ سے جڑ ے بچوں کے 27 کا میا ب آ پریشن انجا م دیے جاچکے ہیں۔