تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک افغان ٹرانزٹ معاہدے پر مذاکرات آج دوسرے روز بھی جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور افغانستان کے درمیان نئے ٹرانزٹ تجاری معاہدے پر مذکرات آج دوسرے روز بھی جاری ہیں ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان نئے ٹرانزٹ ٹریڈ معائدے میں حائل روکاٹوں کو دور کرنے تین روزہ مذکرات آج دوسرے روز بھی جارہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق مذاکرت میں افغانستان کی طرف سے واہگہ کے راستے بھارت کے ساتھ ٹریڈ کرنے کے مطالبے پر بھی بات چیت جارہی ہے ۔اس کے علاوہ پاکستان کی طرف سے افغان سامان واہگہ تک بند کنٹینر میں جانے پر افغانی اعتراض کا جائزہ لیا بھی لیاجا رہا ہے۔ افغانستان کا مطالبہ ہے کہ کنٹینرز میں ان کا تمام سامان نہیں بھجوایا جا سکتا اور یہ نسبت مہنگا بھی ہے ۔ مذکرات میں پاکستان کی طرف سے کراس باڈر غیر قانونی تجارت پر بات چیت ہو گئی۔آج کے ورکنگ گروپ میں پاکستانی کی طرف سے سرمایہ کار میں شریک ہیں اور ان مذکرات میں افغان کے ساتھ ٹرانزٹ کی وجہ سے مقامی منڈیوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے وہ اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.