تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نارنگ منڈی: علما کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، ریلوے ٹریک پر قبضہ

جنگ نیوز -
شیخوپورہ…شیخوپورہ کے قصبے نارنگ منڈی میں لاؤڈاسپیکر کے مسئلے پر آٹھ علما کی گرفتاری کیخلاف شہر میں احتجاج جاری ہے۔مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر قبضہ کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بند کردی ہے۔ دو روز قبل نارنگ منڈی میں ایک مذہبی جماعت نے جلسے کا اعلان کر رکھا تھا،،تاہم لاؤڈاسپیکر کی اجازت نہ ملنے پر علما اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا جس دوران آٹھ مقامی علما کو گرفتار کر لیاگیا ۔ شہریوں اور علما نے گرفتاریوں کیخلاف آج احتجاج کرتے ہوئے تھانے کاگھیراؤ کر لیا۔پولیس کی طرف سے آنسوگیس کااستعمال کیاگیاجس کے بعد شہر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ۔مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر قبضہ کر لیا جس کے باعث سیکشن پر ٹرین سروس معطل ہوگئی ۔مظاہرین کامطالبہ ہے کہ گرفتارعلما اور شہریوں کورہا اور ایس ایچ اوکومعطل کیاجائے۔دوسری طرف پولیس نے علما سمیت دوسو افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.