5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یوم آزادی کے موقع پر اداکارہ میرا اب گلوکاری بھی کریں گی
جنگ نیوز -
لاہور…سینٹرل مانیٹرنگ…اداکارہ میر ابچپن کے خوابوں کو تعبیر دینے نکل کھڑی ہوئیں۔لالی وڈ سے بالی و ڈ کاسفر کرنے کے بعد میرا اب فلموں کے بجائے حقیقی زندگی میں گلوکاری کریں گی جس کے لئے انہوں نے یوم آزادی کے لئے ریکارڈ کئے جانے والے ایک ٹی وی پروگرام کا انتخاب کیا ہے۔ اس پروگرام میں میرا پہلی باراپنی آواز کا جادو جگاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ذرائع کے مطابق اس پروگرام کی ریہرسل کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ میراکا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی گانے کی خواہش مند تھیں اور اب ان کے بچپن کا خواب پورا ہونے کا وقت آگیا ہے۔