تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان:عوامی مسائل کی وجہ پیسے کی کمی نہیں مبینہ کرپشن ہے،رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…افغانستان میں عوام کے مسائل کی بنیادی وجہ پیسے کی کمی نہیں بلکہ مبینہ کرپشن ہے، طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے افغانستان کو ہر سال40ارب ڈالر کی امداد دی جارہی ہے مگر گزشتہ ماہ اربوں ڈالر کی امریکی امداد کو روک دیا گیا جب کہ اس ہفتے200ملین پونڈ کا یورپی یونین کاپیکیج بھی التوا کا شکار ہے۔برطانوی اخبار ’گارجین ‘کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے عوام کے مسائل پیسے کی کمی وجہ سے نہیں ہیں،سوال یہ ہے کہ جو پہلے امداد دی گئی وہ خرچ ہوئی یا کرپشن کی نذر ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق اگر افغانستان کسی بحران کا شکار ہوتا ہے تو وہ وجہ پیسے کی قلت نہیں ہو گی کیوں کہ طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے افغانستان کو ہر سال40ارب ڈالر دیے جارہے ہیں اور بیس جولائی کو کابل میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں کوئی نئے وعدے نہیں کیے جائیں گے۔اس بار70بین لاقوامی ڈونرز کے سامنے افغانستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو پیش کیا جائے گا۔اس وقت افغانستان میں ایک لاکھ34ہزار افغان فو جی اور90 ہزار پولیس اتحادی فوج کا ساتھ دے رہے ہیں، لیکن ان کی کار کردگی سوالیہ نشان ہے جس کی وجوہ میں غیر معیاری تربیت،جدید نظام سے لاعلمی،چوری،منشیات اور ناخواندگی شامل ہیں جب کہ تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے جیسا کہ گزشتہ چھ ماہ میں ایک ہزار شہریوں سمیت 102اتحادی فوجی ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.