تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

معطل ٹرینوں کے انجنوں سے مال گاڑیاں چلائینگے، جی ایم ریلوے

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ریلوے نے صرف ڈیڑھ ماہ قبل 8 ٹرینوں کی بندش کے بعدمزید 6مسافر ٹرینیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ جی ایم ریلوے اشفاق خٹک کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی بحالی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔معطل کی گئی ٹرینوں میں چلتن ایکسپریس ،تیز رو ،شالیمار، سخی عباس ایکسپریس ،کراچی میر پور خاص ایکسپریس اور سیالکوٹ ایکسپریس شامل ہیں۔ سخی عباس ایکسپریس،کراچی میر پور خاص ایکسپریس اورسیالکوٹ ایکسپریس کی سروس آج سے معطل کر دی گئی ہے ۔چلتن ایکسپریس اورتیزرو20 جولائی جبکہ شالیمار29جولائی سے معطل کی جا رہی ہیں۔ چلتن ایکسپریس کوئٹہ اورلاہورکے درمیان ، تیزروپشاوراورکراچی جبکہ شالیمارلاہوراورکراچی کے درمیان چلتی ہیں۔ جیونیوز سے گفتگو میں جی ایم ریلویزاشفاق خٹک نے کہا کہ ان ٹرینوں کے باعث تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سالانہ کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا تھا۔ معطل مسافر ٹرینوں کے انجنوں سے مال گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انجنوں کی کمی کے باعث مختلف اسٹیشنز پر60 سے زائد مال گاڑیاں رکی ہوئی ہیں،جبکہ شالیمار ایکسپریس صبح لاہور سے چل کررات کراچی پہنچنے کے بجائے اگلے روز پہنچ رہی تھی۔ریلوے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے چمن جانیوالی سیمنٹ سے بھری مال گاڑی تین ماہ سے خانیوال میں کھڑی ہے، جبکہ روہڑی سے بھارت برآمد کی جانیوالی کھجوریں مال گاڑی میں پڑی پڑی چھواروں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.