تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لورگاٹ کی غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے کی پیش کش

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…آئندہ برس پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا، آئی سی سی کے سربراہ نے غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے کی پیش کش کردی۔ برطانوی اخبار ’گارجین‘ نے امریکی اور فرانسیسی خبر رساں اداروں کے حوالے سے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ ہارون لورگاٹ نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی کمی سے خدشہ ہے کہ مستقبل میں یہ کھیل ملک میں کمزور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے والی کسی بھی ٹیم کے ساتھ جانے کو تیار ہیں مگر ایسے دورے کے لیے سیکورٹی انٹیلی جینس فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیکورٹی ماہرین کے فیصلے کو ہی اہم سمجھا جائے گا لیکن آئندہ سال کچھ نئے اقدام لینے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے ٹیموں کو بھیجا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.