تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جنوبی افغانستان بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 نیٹو فوجی ہلاک

جنگ نیوز -
کابل …جنگ نیوز… جنوبی افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مزید 2 نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق بین الاقوامی سلامتی معاون فورس (ایساف) کے ترجمان کابل میں بتایا کہ جنوبی افغانستان میں نیٹو فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی۔ ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے تاہم ترجمان نے فوجیوں کی قومیت اور دھماکے کی جگہ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔تازہ ہلاکتوں کے بعد رواں سال کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 373 ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.