تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آسٹریلیا میں 21 اگست کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان

جنگ نیوز -
کینبرا…جنگ نیوز… آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے گورنر جنرل کوئنٹن بریس سے ملاقات کے بعد 21اگست کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہاکہ آسٹریلوی عوام کو وزیراعظم کے انتخاب کا حق ہے انتخابات کے اہم مسائل میں اقتصادی پالیسیاں‘ ماحولیات اور دفاع شامل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں عوام نے ملک کو آگے لے جانے کا مینڈیٹ دیا ہوا ہے اور اس پر پورا اتریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ان انتخابات کا انعقاد آسٹریلوی عوام کے پاس بھی ملک کو آگے لے جانے کے انتخاب کا ایک بہترین موقع ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہیے وہ باشعور طریقے سے اپنی قیادت کا انتخاب کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.