5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کینیڈا کا امریکاسے جدید ترین لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
ٹورنٹو …جنگ نیوز… کینیڈا نے امریکا سے جدید ترین لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے جدید ترین لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے امریکی فرم لاک ہیڈ مارٹن سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمجھوتے کے تحت 65 ایف 35 لڑاکا طیارے حاصل کئے جائیں گے۔ کینیڈا کے وزیر دفاع پیٹر میک کے نے بتایا کہ نئے طیاروں کو پرانے CF-18 کی جگہ فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس سمجھوتے پر 8.5 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی تاہم اس کا تخمینہ 17 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔