تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کیوبا کامنڈیلا کو خراج تحسین، ” نیلسن منڈیلا ڈے“ منانے کا اعلان

جنگ نیوز -
ہوانا…جنگ نیوز… کیوبا نے براعظم افریقا کے عظیم حریت پسند اور آزادی کے علمبردار رہنما کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ” نیلسن منڈیلا ڈے“ منانے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں کیوبا کی پارلیمنٹ نے پہلا عالمی ” نیلسن منڈیلا ڈے“ منانے اور عظیم حریت پسند رہنما کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اتوار کو پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2009ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جنوبی افریقا کے سابق صدر کی خدمات اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ” نیلسن منڈیلا ڈے“ کا اعلان کیا تھا۔ اشتراکی ملک کیوبا کے اراکین پارلیمنٹ نے ” نیلسن منڈیلا ڈے“ پر عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوبا کی خارجہ امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں حریت پسند رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا جنہوں نے 27 سالہ قید کے دوران کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ان کا جذبہ اور تاریخی مزاحمت مغلوب انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.