5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یونان میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال،فضائی سفر سمیت کاروبار زندگی متاثر
جنگ نیوز -
ایتھنز …جنگ نیوز… یونان میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال کے باعث فضائی سفر سمیت کاروبار زندگی شدید متاثر ہو گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ہڑتال پنشن اور ملازمت سے متعلق دیگر قوانین میں اصلاحات کے خلاف کی گئی۔ہڑتال میں فضائی کنٹرولر بھی شریک ہوئے جس کے باعث یونان کے تمام ایئرپورٹس کئی گھنٹوں تک بند رہے ۔فضائی سفر کی بندش سے تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں بند رہیں جبکہ عوامی خدمات سرانجام دینے والے تمام سرکاری ادارے بھی بند رہے۔واضح رہے کہ ایتھنز حکومت کی جانب سے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے بچت پروگرام متعارف کروانے کے بعد سے یہ اب تک ساتویں بڑی ہڑتال ہے۔