تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت میں ڈینگی وائرس کے15 نئے کیس سامنے آ گئے

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت میں مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ تمام 15 افراد کا تعلق نئی دہلی شہر سے ہے۔ بھارتی دارالحکومت میں اس سال ڈینگی کا پہلا کیس جون میں سامنے آیا۔ یاد رہے کہ بھارت کے دارالحکومت میں اس سال اکتوبر میں دولت مشترکہ کھیلوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ایسے میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ بھارتی انتظامیہ کیلئے تشویش کا سبب بن سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.