5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں بارودی سرنگ کا دھماکا،5 پولیس اہلکار ہلاک
جنگ نیوز -
نئی دہلی …جنگ نیوز…بھارت کی ریاست جھار کھنڈ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں ضلعی پولیس سربراہ بال بال بچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز جھار کھنڈ کے ضلع لیدر میں پولیس سربراہ کلدیپ دیویدی کے قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ضلعی پولیس سربراہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ سرکاری ذرائع نے ماؤ نواز باغیوں کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔