5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت گیارہ ارب ڈالر مالیت کے 126 لڑاکا طیارے خریدے گا،رپورٹ
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… جنگی جنون میں مبتلا بھارت رواں سال گیارہ ارب ڈالر مالیت کے 126 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے ایک معاہدہ پر دستخط کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بھارت کی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت رواں سال 126 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے معاہدہ کر ے گا۔ بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں نے ان تمام ممکنہ پسندیدہ لڑاکا طیاروں کی تجرباتی پروازیں مکمل کر لی ہیں اور امید ہے کہ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کامیاب ثابت ہو گا۔ بھارتی فضائیہ کے چیف نے بتایا کہ ابھی ایف اے اٹھارہ، سپر ہارنٹ،ایف سولہ،فالکن،گریپسن،رافیلے اور یورو فائیٹر لڑاکا طیاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا باقی ہے اور طیاروں کی خریداری کیلئے معاہدہ کے ساتھ ساتھ جغرافیائی اور سٹرٹیجک مفادات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت جلد مزید بیالیس سخوئی طیاروں کی خریداری کا آرڈر بھی دینے والا ہے۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے تبت میں چین کے ایئربیس کی تعمیر پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔