5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
زاہدان خود کش حملوں میں امریکا اور برطانیہ ملوث ہیں، ایران کا الزام
جنگ نیوز -
تہران …جنگ نیوز… ایران نے کہا ہے کہ زاہدان کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملوں میں امریکا اور برطانیہ ملوث ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگرچہ صدر بارک اوباما اور ہیلری کلنٹن دونوں نے ان بم دھماکوں کی مذمت کی ہے تاہم اس کے باوجود ایران نے ان دھماکوں کی ذمہ داری امریکا اور برطانیہ کے ”کرائے کے گوریلوں“ پر عائد کی ہے۔ ایران کے انقلابی گارڈز کے نائب سربراہ حسین سلامی نے تہران میں بتایا کہ شہید ہونے والے ایرانی شہری امریکا اور برطانیہ کے کرائے کے گوریلوں کے ہاتھوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واضح رہے کہ ان حملوں میں 27 ایرانی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ایران کے باغی گروپ جنداللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔