5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جاپان میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز… جاپان میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاپان کے وسطی اور مغربی خطے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔ بعض علاقوں میں سیلاب آنے سے متعدد قصبات زیر آب آچکے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں سیلاب سے متعلقہ حادثات میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پچاس ٹرک اور گاڑیاں بھی سیلاب کی نظر ہو چکی ہیں۔