5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عالمی شہرت یافتہ آکٹوپس نے روس کے آئندہ صدر کی پیشگوئی کردی
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز… عالمی فٹ بال کپ کے دوران عالمی شہرت پانے والے آکٹوپس نے 2012ء میں صدارتی انتخابات میں اگلے روسی صدر کی کامیابی کی پیشگوئی کردی۔ ایک روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آکٹوپس پال کی 2012ء الیکشن میں کامیابی کی پیشگوئی انتخابی سال تک سیل کردی گئی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ہمارے رپورٹر نے جرمنی کے شہر میں پال تک رسائی حاصل کی اور دو مختلف پیپرز شیٹ رکھے۔ ایک پر وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن اور دوسرے پر صدر دمتری میدویدوف کے نام تحریر کئے گئے تھے۔ آکٹوپس پال نے ایک پیپر شیٹ کو منتخب کیا لیکن نتائج کو انتخابی سال تک صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ روس میں حالیہ ملک گیر سروے کے دوران 76 فیصد رائے دہندگان نے وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن کو نہایت موثر شخصیت قرار دیا جبکہ 67 فیصد شہریوں نے موجودہ صدر کو اعلیٰ رہنما قرار دیا۔