5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
روسی وزیر خارجہ 20 جولائی سے افغانستان کا دورہ کریں گے
جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز… روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف افغانستان سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے 20 جولائی کو کابل پہنچیں گے۔ اس اجلاس میں 70 ممالک کے وزراء خارجہ اور بین الاقوامی تنظیمیں کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کوبتایا کہ روس نے افغانستان میں سوویت دور میں قائم کی گئیں صنعتیں اور زرعی منصوبے بحال کرنے میں عالمی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ 1952ء سے 1988ء تک سویت یونین کے انجینئروں نے افغانستان میں 140 سے زائد صنعتیں اور انفراسٹرکچر کی تنصیبات نصب کی تھیں جس کے لئے تمام فنڈز سویت حکومت نے فراہم کئے تھے۔ ان میں پل خمری ہائیڈرو پاور پلانٹ‘ ناگلوڈیم‘ مزار شریف میں فرٹیلائزر پلانٹ اور ہائی ویز‘ پاور لائنز اور گیس اور تیل پائپ لائنز کا نیٹ ورک شامل ہیں۔