تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یوگنڈا صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے دو ہزارفوجی بھیجے گا

جنگ نیوز -
کمپالا…جنگ نیوز…یوگنڈا نے مزید 2ہزارفوجی صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے بھجوانے کا اعلان کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یوگنڈا کی طرف سے صومالیہ کیلئے مزید دوہزار فوجی بھجوانے کا اعلان دارالحکومت کمپالامیں فٹ بال میچ کے موقع پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے صرف ایک ہفتے بعد کیاگیا ہے جس میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری صومالیہ میں قائم عسکریت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی تھی۔ ادھر یوگنڈا میں رہائش پذیر صومالی نژاد افراد بم دھماکوں کے بعد انتہائی خوف وہراس کی زندگی گزارنے پرمجبور ہوگئے۔ بعض افراد نے یوگنڈا کے شہریوں کی طرف سے جوابی کارروائی کیے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.