5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رنبیر کپور اور عمران خان کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اداکاروں کے درمیان اونچ نیچ اورسرد جنگ کی کہانیاں کو ئی نئی بات نہیں لیکن بڑوں کی دیکھا دیکھی اب بالی وڈ کے نوجوان اداکار بھی اس ڈگر پر چل پڑے ہیں۔دشمن سے دوست بننے والے رنبیر کپور اور عمران خان دوبارہ ایک دوسرے کے سخت حریف بن گئے ہیں۔کہاجاتا ہے کہ رنبیر اور عمران کے درمیان رقابت کی وجہ عمران خان کی منگیتر ہیں جنہوں نے فلم ”راج نیتی“ میں رنبیر کپور کی پرفارمنس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد رنبیر نے عمران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں اداکاروں کی رقابت پر مزید بات کرتے ہوئے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور حال ہی میں عمران خا ن کی فلم”آئی ہیٹ لو اسٹوریز“کے پر یمیئراور عامرخان کی فلم ”Peepli Live“کی موسیقی کے تعارفی تقریب میں شرکت نہ کرکے اس کا بدلہ بھی لے چکے ہیں۔بہرحال دیکھنا یہ کہ اب ان دونوں کی دشمنی دوبارہ کب دوستی میں تبدیل ہوگی۔