تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہائر ایجوکیشن کمیشن کو غیرقانونی کیمپسز کی اسناد جعلی قرار دینے میں مشکلات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نجی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کے غیرقانونی کیمپسز کی اسناد جعلی قرار دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہائر ایجوکیشن اس مشکل میں ہے کہ جن کیمپسز کو وہ غیرقانونی قرار دیتی ہے کیا ان کی ڈگریاں بھی غیرقانونی تصور کی جائینگی۔ذرائع کے مطابق دو درجن سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے ان اداروں کے ان کیمپسزسے ڈگریاں حاصل کی ہیں جنہیں غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔ ایسے چند کیمپسز ہائر ایجوکیشن کمیشن بند کراچکی ہے جبکہ بعض کیمپسز اب بھی چل رہے ہیں کراچی سے چارٹر دینے والے نجی اداروں کے کئی کیمپسز پنجاب اور دیگر صوبوں کے علاوہ اسلام آباد میں بھی قائم ہیں ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن چند سال کے دوران آزاد کشمیر کی نجی یونیورسٹی الخیر کے چاروں کیمپسز سمیت کئی یونیورسٹیوں اور انسٹیٹیوٹس کے کیمپسز کو غیر قانونی قرار دے کر بند کراچکی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.