تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ کشمیر: مظاہروں کیلئے رقم بیرون ملک سے آرہی ہے، عمر عبداللہ

جنگ نیوز -
نئی دہلی …مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی حکومت نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کیلئے اُن پر بیرون ملک سے فنڈز لینے کا الزام عائد کردیا ہے ۔یہ الزام وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران لگایا ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر شتر مرغ کی طرح ریت میں سر چھپاتے ہوئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے شکار کشمیری عوام کے مطالبات اور مشکلات کا احساس کرنے کے بجائے کہا کہ کشمیر میں مظاہروں کیلئے بیرون ملک سے رقم آرہی ہے ۔ اس کی روک تھام کیلئے مزید ٹھوس اقدامات پر غور کیا جارہا ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ وادی کی موجودہ صورت حال اور اس میں بہتری کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر بھارتی وزیر داخلہ کے ساتھ ان کی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں کا سلسلہ گیارہ جون سے جاری ہے جب بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک نوجوان طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا ۔ =

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.