تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رائیونڈ: دوسری بیٹی کی پیدائش، پولیس اہلکار نے بیوی کو ہلاک کردیا

جنگ نیوز -
رائیونڈ…رائیونڈ میں پولیس ہلکارنے گھروالوں کے ساتھ مل کر جائیداد کاحصہ نہ لانے اوردوسری بیٹی پیدا کرنے پر مبینہ طورپرتشدد کرکے اپنی بیوی کو ہلاک کردیا۔قصورکے نواحی گاؤں بابلیانہ کی رہائشی شمشاد اخترولدملک نذیر کی شادی ریلوے کالونی کے رہائشی اپنے خالہ زادعرفان سے دوسال قبل ہوئی تھی۔عرفان کااکثر اپنی بیوی سے جھگڑارہتا اوروہ شمشاد سے مطالبہ کرتاتھاکہ اپنے والدین سے جائیداد کاحصہ لائے۔چندروز قبل شمشاد کے ہاں دوسری بچی نے جنم لیاتوعرفان نے بچی کی پیدائش پر پھر جھگڑاشروع کردیا۔گذشتہ رات مبینہ طورپراس نے اپنے گھروالوں سے مل کر اپنی بیوی شمشاد کوہلاک کر دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.