تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پیپکو کے تین پاور پلانٹ بند ،14سو میگاواٹ کی کمی کا سامنا

جنگ نیوز -
لاہور…ڈی جی پیپکو انجینئرمحمد خالد نے کہاہے کہ پیپکو کے تین پاور پلانٹ بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پیپکو کو مزید14سو میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔انجینئرمحمد خالد کے مطابق او جی ڈی سی نے5 سو میگاواٹ کے اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل کردی، جبکہ چشمہ نیوکلیئرپاور پلانٹ اور حب کو سے بھی9 سومیگا واٹ کی جنریشن بند ہوگئی۔ انجینئر محمد خالد کا کہناہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے5 سو اور حب کو کے تین،3 سو میگاواٹ کے دو یونٹوں میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی باعث پیپکو کو مزید14 سو میگاواٹ ہوگئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ کل تک صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.