5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ’فیس بک‘ کو ایک اور تنازعے کا سامنا
جنگ نیوز -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ…معروف امریکی سماجی نیٹ روکنگ ویب سائٹ Facebookنے اپنی سائٹ سے چند اسلامی صفحات کو ہٹا کر خود کو ایک اور تنازعے سے دوچار کرلیا ہے۔فیس بک کے اس عمل پر اس سائٹ کو استعمال کرنے والے2.5ملین مسلمان صارفین نے اس کے بانیMark Zuckerberg اور دوسرے اعلی حکام کواس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ویب سائٹ کو چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔فیس بک کے مسلمان صارفین نے ایک انتباہی خط کے ذریعے”I Love Mohammed“اور ”Quran Lovers“جیسے بے حد مقبول اسلامی صفحات کو ویب سائٹ سے ہٹانے پر غم وغصے کا اظہارکیا ہے۔مسلمان صارفین نے اسلامی صفحات کے بحال نہ ہونے کی صورت میں متبادل اسلامی ویب سائٹ مدینہ ڈاٹ کام (Madina.com)پرمنتقل ہونے کی دھمکی بھی دی ہے۔ خط میں فیس بک سے صرف اسلامی صفحات کو ہٹانے کی ہی مذمت نہیں کی گئی بلکہ اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے اصول مرتب کیے جائیں جس سے اس ویب سائٹ پر اسلام محالف مواد اور تبصروں کوشائع ہونے سے روکاجاسکے ۔