5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کے ایس ای ، اس ہفتے مستقبل کے سودوں میں 11فیصد کی کمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
کے ایس ای ، اس ہفتے مستقبل کے سودوں میں 11فیصد کی کمی ریکارڈ
کراچی… کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں گیارہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کراچی ا سٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت تیرہ کروڑ پچاس لاکھ روپے کمی کے بعد ایک ارب چار کروڑ روپے رہی جوگذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 11.5 فیصد کم ہے۔ اس ہفتے مستقبل کے سودوں میں اوسط کاروباری حجم 65 فیصد اضافے کے ساتھ 38 لاکھ شیئرز رہا۔ نمایاں کاروبار پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ ، پاکستان آئل فیلڈ ، اوجی ڈی سی ایل اور پی ایس او میں ہوا۔