5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہورمیں معمولی نوعیت کے دو دھماکے، 5افراد زخمی
جنگ نیوز -
لاہورمیں معمولی نوعیت کے دو دھماکے، 5افراد زخمی
لاہور …لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو اور بیگم کوٹ میں معمولی نوعیت کے دو دھماکوں میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پہلا دھماکا چار بج کر دس منٹ پر گڑھی شاہو میں ایک عمارت کی پہلی منزل پر واقع نیٹ کیفے کے اندر ہوا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ دھماکا معمولی نوعیت کا تھا اور اس میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور دیگر اداروں کی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کیا ۔ دھماکے سے نیٹ کیفے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ اس کے کچھ منٹ بعد ہی شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ کے نیٹ کیفے میں دوسرا دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کیا گیا،یہ نیٹ کیفے ایک عمارت کی بیسمنٹ میں ہے ۔ تحریک تحفظ پاکستان نے دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے ۔ دھماکوں سے پہلے میڈیا کو ایس ایم ایس کیے گئے تھے جن میں تین دھماکوں کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔دھماکوں کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔