5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی ایجنسی:فورسز کی کارروائی،20 شدت پسند ہلاک ، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
اورکزئی ایجنسی:فورسز کی کارروائی،20 شدت پسند ہلاک ، متعدد زخمی
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف فورسز کی کارروائی میں بیس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے مختلف علاقوں ارغنجہ کلے،مندکے کلے سمیت مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے سات ٹھکانے تباہ ہوگئے اور ان میں موجود اٹھارہ شدت پسند ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کے آپریشن میں اب تک پندرہ سو سے زائد شدت پسند مارے گئے اور تربیتی مراکز سمیت ایک سو نوے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں ۔