تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دنیا بھر کی اسٹاکس مارکیٹس میں اس ہفتے مندی کا رجحان

جنگ نیوز -
دنیا بھر کی اسٹاکس مارکیٹس میں اس ہفتے مندی کا رجحان

سنگاپور…امریکی معیشت میں بڑھتے ہوئے خدشات اور مالیاتی نتائج توقعات کے مطابق نہ آنے کے باعث امریکہ سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں اس ہفتے مندی کا رحجان دیکھا گیا۔اس ہفتے امریکی اسٹاک مارکیٹس میں ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس261 پوائنٹس کمی کے بعد10 ہزار98 پر بند ہوا، نیسڈیک اور ایس اینڈ پی500 انڈیکس میں بالترتیب70 اور32 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔اس ہفتے یورپی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا، برطانیہ کا فٹسی انڈیکس ایک فیصد کمی کے بعد5159 پر بند ہوا، جرمنی کا ڈیکس انڈیکس1.77 فیصد کمی کے بعد6040، فرانس کا سی اے سی انڈیکس2.28 فیصد کمی کے بعد3500 پوائنٹس پر بند ہوا۔امریکہ میں غیر متوقع مالیاتی نتائج اور ایشیائی مارکیٹس میں ین کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے باعث مندی رہی۔امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس کے ساتھ ایشیائی مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان جاری رہا۔ ہفتے کے اختتام پر جاپان کا نکئی225 انڈیکس178 پوائنٹس کمی کے بعد9408 پر بند ہوا، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس اور چین کے شنگھائی انڈیکس میں بالترتیب5 اور0.03 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس13 پوائنٹس کمی کے بعد1738 پوائنٹس اور بھارت کے ممبئی اسٹاک ایکس چینج میں بی ایس ای30 انڈیکس اس ہفتے46 پوائنٹس اضافے کے ساتھ17956 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.